29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
جنوبی بھارت میں سیاستدان غریبوں سے ووٹ خریدتے ہیں، وکی لیکس
جنگ نیوز -
واشنگٹن . . . . . جنوبی بھارت کا بڑا حصہ غریبی میں ڈوبا ہوا ہے ۔ ڈیڑھ سال پہلے امریکی قونصلر آفیسر نے وہاں سیاست دانوں کی کامیابی کا راز خفیہ مراسلے میں کیا ۔ تامل نائیڈو سے لے کر پُرانے حیدر آباد تک سیاست دان تسلیم کرتے ہیں کہ ووٹ حاصل کرنے کیلئے وہ غریبوں کو چند روپوں میں خرید لیتے ہیں ۔ تیرہ مئی دو ہزار نو کو چنائے شہر سے امریکی قونصل خانے کے قائم مقام پرنسپل آفیسرJ.Frederick Kaplan نے واشنگٹن کو مراسلہ بھیجا ۔ مراسلے کے مطابق بھارتی پارلیمنٹ کے رکن اور مجلس اتحاد المسلمین کے رہ نما اسد الدین اویسی نے قائم مقام امریکی پرنسپل آفیسر سے ملاقات میں اعتراف کیا کہ وہ اپنے حلقے میں گلی گلی اور کوچے کوچے جاتے ہیں ۔ پرانے حیدر آباد میں غربت نے لوگوں کو اس حد تک مجبور کردیا ہے کہ جب ان سے کوئی سیاست دان الیکشن سے پہلے ووٹ کا مطالبہ کرتا ہے تو ووٹر ان سے کسی قسم کی مراعات طلب کرتا ہے ۔ اسد الدین اویسی نے امریکی پرنسپل آفیسر کو بتایا کہ انھوں نے حیدرآباد کی ایک کمیونٹی کے لئے پچیس ہزار روپے دیئے ، یہ رقم انتخابی مہم کے دوران فنڈ کے نام پر اکٹھی کی جاتی ہے ۔ یہ صورت حال تامل نائیڈو سمیت دیگر جنوبی علاقوں میں بھی ہے تاہم بعض سیاست دانوں کا یہ بھی ماننا ہے کہ ووٹرز کو لبھانے کیلئے رقم کی فراہمی اس بات کا ثبوت نہیں کہ وہ انہی کو ووٹ دیں ۔