تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پاک بھارت سیکریٹری داخلہ مذاکرات نئی دلی میں ختم

جنگ نیوز -
نئی دلی…پاک بھارت سیکریٹری داخلہ مذاکرات نئی دلی میں ختم ہوگئے۔ ممبئی حملوں کی تحقیقات سے متعلق دونوں ملکوں نے ایک دوسرے کے کمیشن کو اپنے ملک میں آنے کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے، بھارت نے سمجھوتہ ایکسپریس کی تحقیقاتی رپورٹ پاکستان کے حوالے کر دی۔نئی دلی میں ہونے والے دو روزہ پاک بھارت سیکریٹری داخلہ مذاکرات کے بعد مشترکہ اعلامیہ جاری کردیا گیاہے۔ سیکریٹری داخلہ مذاکرات کے مشترکہ اعلامیے میں دہشت گردی کی معلومات کے تبادلے کے لیے مشترکہ ہاٹ لائن قائم کرنے اوردہشت گردی کے خلاف مشترکہ کوششیں کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔بھارت کی جانب سے سمجھوتا ایکسپریس کی تحقیقاتی رپورٹ پاکستان کے حوالے کر دی گئی جبکہ ممبئی حملے سے متعلق عدالتی تحقیقات اور تفتیش کیلئے معلومات کا تبادلہ کیا گیا۔مشترکہ اعلامیے میں اس بات کا بھی فیصلہ کیا گیا کہ ممبئی حملوں کی تحقیقات کے لیے بھارتی کمیشن کو پاکستان آنے کی اجازت دینے اور پاکستانی کمیشن کو بھارت بھارت جانے کی اجازت دینے کا بھی اصولی فیصلہ کیاگیا۔مشترکہ اعلامیے میں دونوں ملکوں کے درمیان منشیات کی اسمگلنگ روکنے پر اتفاق کیاگیا۔ جبکہ مذاکرات میں اس بات پر بھی اتفاق کیا گیا کہ15 اپریل2011 تک جن بھارتی ماہی گیروں کی قید پوری ہوچکی ہے انہیں رہا کیاجائے۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے بھارتی سیکریٹری داخلہ جی کے پلائی نے کہا کہ پاکستان اوربھارت کے درمیان عدم اعتماد کی فضا میں کمی آئی ہے ان کا کہنا تھا کہ سیکریٹری داخلہ وفود کے درمیان ملاقات مثبت رہی ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.