تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

وزیراعظم کیساتھ اپوزیشن، حکومتی اتحادکے قائدین بھی بھارت جائینگے

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کل موہالی میں کرکٹ ورلڈ کپ کا پاک بھارت سیمی فائنل میچ دیکھنے کیلئے اپنے ساتھ اپوزیشن، حکومتی اتحادکے سینئر قائدین اوروفاقی وزرا کاوفدساتھ لیکرجائیں گے۔سرکاری طور پرجاری تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے وفد میں مسلم لیگ قاف کے شجاعت حسین ، مسلم لیگ نون کے عبدالقادر بلوچ،اے این پی کے اسفندیارولی خان ، ایم کیو ایم کے ڈاکٹر فاروق ستار بھی شامل ہوں گے ، ان کے وفد کے دیگر ارکان میں فاٹا کے منیر اورکزئی، جے یو آئی فے کے لئیق احمدخان،وفاقی وزرا انجینئر شوکت اللہ،خورشید شاہ ، فردوس عاشق اعوان، رحمان ملک، احمد مختار، قمرزمان کائرہ ، حناربانی کھر اور شیری رحمان بھی شامل ہوں گی۔ وفاقی وزیر اطلاعات کے مطابق وزیر اعظم کل موہالی کے لئے روانہ ہوں گے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.