تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پاک بھارت سیکرٹری خارجہ مذاکرات انتہائی کامیاب رہے،رحمان ملک

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی وزیر داخلہ رحمان ملک نے پاک بھارت سیکریٹری داخلہ مذاکرات کو انتہائی کامیاب قراردیتے ہوئے کہاہے کہ جلد ان کی بھارتی ہم منصب سے ملاقات بھی ہوگی،انہوں نے عوام سے پاکستانی کرکٹ ٹیم کی کامیابی کے لئے نوافل ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔ اسلام آبادمیں پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے بات چیت میں رحمان ملک کا کہنا تھا کہ پوری قوم پاکستانی ٹیم کے لئے دعا کرے اور دو رکعت نفل ادا کرے وہ بھی ٹیم کی کامیابی کے لئے نفل ادا کریں گے۔ پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیاسے بات چیت کرتے ہوئے وزیر خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ نے کہاکہ پاک بھارت میچ میں وہی ٹیم کامیاب ہوگی جو بہتر کھیلے گی انہوں نے پاک بھارت وزرائے اعظم ملاقات کومثبت پیش رفت قراردیا۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.