29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
اپوزیشن خواتین نے ایوان کویرغمال بنارکھاہے،راناثنااللہ
جنگ نیوز -
لاہور…وزیر قانون پنجاب رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ اپوزیشن ارکان ایوان کی کارروائی میں خلل ڈالتے ہیں، ان کی خواتین نے ایوان کو یرغمال بنا رکھا ہے۔ پنجاب اسمبلی کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ریمنڈ کی رہائی کے ذمہ دار وہ ہیں جنہوں نے اس کا انتظام کیا۔ رکن پنجاب اسمبلی عظمٰی بخاری کے والد نے ریمنڈ ڈیوس کے وکیل ہونے کے ناطے پیسے وصول کئے ہیں۔ رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ عظمیٰ بخاری کو کوئی دھمکی نہیں دی گئی۔ اگر انہیں یا ان کی فیملی کو خطرہ ہے تو اسمبلی میں درخواست دیں،سیکیورٹی فراہم کر دیں گے۔