29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
گورنر سندھ کی شاہدآفریدی سے فون پر بات،نیک تمناؤں کا اظہار
جنگ نیوز -
کراچی…گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد خان نے پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی سے فون پر بات کی ہے ۔گورنر سندھ نے شاہد آفرید ی سے کہا کہ کل کے میچ میں کامیابی کے لیے پوری قوم کی دعائیں آپ کے ساتھ ہیں، گورنر سندھ نے شاہدی آفریدی کو قومی کرکٹ ٹیم کی اب تک کی کارکردگی پر خراج تحسین بھی پیش کیا۔