29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کراچی میں5تا 19اپریل خانہ شماری کا کام ہوگا، محمد حسین سید
جنگ نیوز -
کراچی…5اپریل سے19 تک کراچی میں خانہ شماری کا کام شروع کردیا جائے گا۔ اس بات کا اعلان ایڈمنسٹریٹر کراچی محمد حسین سید نے ڈی سی او کیمپ آفس میں پریس کانفرنس میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے بتایا کہ ساڑھے 8 ہزار سے زائد افراد حکومت پاکستان کے شناختی نشان والی خصوصی کیپ پہنے گھر گھر جاکر خانہ شماری کریں۔انہوں نے عوام سے تعاون کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ یہ اہم ترین کام ہے آئندہ تمام منصوبہ بندی اور وسائل کی تقسیم کا دارومدار مردم شماری پر ہے اور اس کا براہ راست تعلق خانہ شماری سے ہے۔