29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کشمیر ، گلگت بلتستان ، شمالی پنجاب اور بالائی خیبر پختوانخوامیں بارشیں
جنگ نیوز -
لاہور…گزشتہ24گھنٹوں کے دوران کشمیر ، گلگت بلتستان ، شمالی پنجاب اور بالائی خیبر پختوانخوا میں بعض مقامات پر آندھی چلنے کے علاوہ گرج چمک کے ساتھ بارش ہوئی، جبکہ گوجرانوالہ ڈویژن میں چند مقامات پر آندھی کے ساتھ ژالہ باریبھی ہوئی ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں بالاکوٹ میں 46 ملی میٹر ، پٹن 30، کاکول 28، پاراچنار 25، مظفرآباد 23 ملی میٹربارش ہوئی،جبکہ مری، راولاکوٹ اور گجرات میں 18، اسلام آباد اور گڑھی دوپٹہ میں 17 ملی میٹر بارش ریکارڈکی گئی ،،محکمہ موسمیات کے مطابق اگلے 24 گھنٹوں میں ملک کے بیشتر مقامات پر موسم خشک رہنے کا امکان ہے جبکہ گلگت بلتستان ، کشمیر اور ملحقہ مقامات پر بارش کا امکان ہے۔