29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
تبدیلی کی کوشش کرنیوالے سیاسی جماعت بناکر عوام سے ووٹ لیں،وزیراعظم
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ جمہوری حکومت کی تبدیلی کیلئے کوئی شارٹ کٹ کرنے کی کوشش کررہاہے تو پہلے وہ اپنی سیاسی جماعت بنائے اور عوام سے ووٹ لے۔ان کاکہناہے کہ پرویزمشرف نے9سال اقتدار میں رہ کر کسی کا احتساب نہیں کیاکیونکہ جن کے خلاف احتساب ہونا چاہے تھاوہ ان کے ساتھ تھے۔ وزیراعظم نے اسلام آباد میں نظریہ پاکستان کونسل کی تقریب سے خطاب میں کہاہے کہ آج جو احتساب کی نئی باتیں کررہے ہیں وہ یہ ذہن میں رکھیں کہ اب کوئی دوسرا نہیں آئے گا اور فیصلہ صرف عوام ہی کریں گے ، ووٹوں سے تبدیلی کا فیصلہ ہی قبول کریں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ حکومت کرنا ایک ناخوشگوار عمل ہوتا ہے جبکہ اپوزیشن میں رہ کر زیادہ سہولت سے کام ہوتا ہے۔وزیراعظم نے کہاکہ لیڈرشپ فلمی اسٹار نہیں کہ چہرے تبدیل کردیئے جائیں۔وزیراعظم نے دعویٰ کیاکہ جتنی برداشت کا مظاہرہ وہ اب کررہے ہیں ایساکوئی دوسرا کبھی نہیں کرے گا۔