تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پاک بھارت سیمی فائنل،پنجاب میں بھی کل آدھی چھٹی کا اعلان

جنگ نیوز -
لاہور…پنجاب حکومت اور لاہور ہائیکورٹ نے بھی کل پاک بھارت سیمی فائنل کے موقع پر آدھی چھٹی کا اعلان کر دیا ہے،تاہم پنجاب کے آٹھوں تعلیمی بورڈزکے زیر اہتمام نویں جماعت کے پیپرز اپنے مقررہ شیڈول کے مطابق ہوں گے۔پنجاب حکومت کے ترجمان کے مطابق کل پنجاب بھر میں اسکول اور کالجز12بجے بند کر دیئے جائیں گے،تاہم صوبائی حکومت کے زیراہتمام سرکاری ادارے ایک بجے تک کھلے رہیں گے،رجسٹرار لاہور ہائیکورٹ کے اعلان کے مطابق لاہورہائیکورٹ اور اس کی ماتحت عدالتیں بھی کل ایک بجے بند تک ہی عدالتی امورنمٹائیں گی،ادھرکنٹرولر امتحانات لاہور بورڈ منظور نیازی کا کہنا ہے کہ لاہورسمیت پنجاب کے آٹھوں تعلیمی بورڈز کے تحت ہونے والے نویں جماعت کے پیپرز شیڈول کے مطابق ہوں گے،اور کل دونوں گروپوں میں نویں کے جنرل سائنس اور کیمسٹری کے امتحانات اپنے وقت کے مطابق ہوں گے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.