29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
عراق:مسلح افراد اور فورسز کے درمیان جھڑپ میں20افراد ہلاک
جنگ نیوز -
تکریت…عراق کے شہر تکریت میں سرکاری عمارت میں گھسنے والے مسلح افراد اور سیکورٹی فورسز کے درمیان جھڑپ میں20 افراد ہلاک اور65 زخمی ہوگئے۔تکریت میں صوبائی کونسل کی عمارت میں مسلح افراد نے دوپہر کے وقت حملہ کردیا۔مسلح افراد خود کش بیلٹس،گرنیڈز اور آتشی مواد سے لیس تھے۔سیکورٹی فورسز اور مسلح افراد کے درمیان ہونے والی جھڑپ میں20 افراد ہلاک ہوگئے۔واقعے میں65 افراد زخمی بھی ہوئے ہیں۔