تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

بھارت کیخلاف سیمی فائنل میں پاکستان فیورٹ ہے، جہانگیر خان

جنگ نیوز -
اسلام آباد…اسکواش لی جنڈ جہانگیر خان نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ورلڈ کپ سیمی فائنل میں کامیابی کیلئے فیورٹ قرار دیا ہے۔اسلام آباد میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے جہانگیر خان کا کہنا تھا کہ پاکستانی ٹیم کے تمام کھلاڑی باصلاحیت ہیں اور انہیں یقین ہے کہ وہ بھارت کیخلاف کامیابی حاصل کرلیں گے۔جہانگیر خان کا کہنا تھا کہ سیمی فائنل میں پاکستانی کھلاڑیوں کو اپنا نیچرل گیم کھیلنا ہوگا ، اگر وہ دباؤ میں نہیں کھیلے تو جیت پاکستان کا مقدر بنے گی ،بلکہ قومی ٹیم ورلڈ کپ ٹرافی بھی جیت کر لائے گی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.