تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

لیوب بیس آئل کی قیمت میں11 روپے فی لیٹر کا اضافہ

جنگ نیوز -
کراچی…نیشنل ریفائنری نے لیوب بیس آئل کی قیمت میں11 روپے فی لیٹر کا اضافہ کر دیا۔یہ بات چیرمین لبریکنٹس مینوفیکچررز ایسو سی ایشن، میاں زاہد حسین نے جیو نیوز سے گفت گو میں کہی۔ انہوں نے بتایا کہ اس اضافے کے ساتھ سیلز ٹیکس سمیت دیگر اخراجات کے ساتھ فی لیٹر انجن آئل کی قیمت میں15 روپے فی لیٹر کا اضافہ ہو گیا ہے۔میاں زاہد حسین نے بتایا کہ لبریکنٹ انجن آئل کے چار لیٹر ڈبے کی قیمت میں تقریبا60 روپے اضافہ ہو جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ لیوب بیس آئل اور لبریکنٹس کی قیمت میں یہ اضافہ عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد ہوا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.