تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

نیپرا نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے نرخوں میں9پیسے فی یونٹ کمی کردی

جنگ نیوز -
اسلام آباد…نیپرا نے بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کے نرخوں میں9پیسے فی یونٹ کمی کردی ہے، یہ کمی فروری دوہزارگیارہ میں فیول ایڈجسمنٹ کی مدمیں کی گئی ہے۔ اسلام آباد میں چیئرمین نیپرا خالد سعید کی سربراہی میں سینٹرل پاور پرچیزنگ ایجنسی کی درخواست کی سماعت کی گئی ،پرچیزنگ ایجنسی کی طرف سے بتایاگیاکہ فروری دو ہزار گیارہ میں فرنس آئل کے استعمال میں6فیصدکمی ہوئی ہے جبکہ پن بجلی کی پیداوار پانچ فیصد بڑھی ہے ۔یہ بھی بتایاگیاکہ فروری دوہزارگیارہ میں میں فرنس آئل سے بجلی کی پیداوار42فیصد، پن بجلی کی پیداوار31فیصد اور گیس سے بجلی کی پیداوار22فیصدرہی۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.