تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ذیابیطس کے مرض میں مبتلا افراد کی تعدادساڑھے28 کروڑہوگئی

جنگ نیوز -
کراچی …سال 2010 میں ذیابیطس کے مرض میں مبتلا افراد کی تعداد 28 کروڈ50 لاکھ ریکارڈ کی گئی۔ جبکہ2030 تک مریضوں کی تعداد43 کروڈ80 لاکھ تک پہنچنے کا خدشہ ہے۔اس امر کا انکشاف شوگر کے مرض کے ماہر اور برطانیہ میں مقیم پاکستانی نژاد ڈاکٹر قاضی نیئر زمان نے پشاور پریس کلب میں زیابطیس سے متعلق لیکچر میں کیا۔ ڈاکٹر نیئر زمان کا کہنا تھا کہ دنیا میں جاں بحق ہونے والا ہر پانچواں فرد زیابطیس کے مرض میں مبتلا ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں شوگر کے مریضوں کے علاج کے حوالے سے سہولیات کا شدید فقدان ہے۔ جبکہ پرائیویٹ سیکٹر میں بھی اسپشلسٹ ڈاکٹروں کی کمی ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.