تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

فرانسیسی فلمسازاپنی فلم کے لیے شاہ رُخ خان کو لینے کے خواہشمند

جنگ نیوز -
ممبئی… بالی ووڈ کے کنگ شاہ رُخ کی فنی صلاحیتیں کسی تعارف کی محتاج نہیں اور پچھلی دو دہائیوں سے وہ مختلف کرداروں کو خوبصورتی سے نبھا کر عالمی سطح پربیحد نام کما چکے ہیں۔شاہ رُخ خان کی صلاحیتوں کے بے پناہ معترف فرانسیسی فلمسازAlain Andreجرم کی دنیا کے بادشاہ چارلس سوبھراج پر اپنی اگلی فلم میں مرکزی کردار کے لیے شاہ رُخ کو لینے کے خواہشمند ہیں۔ایلین کے مطابق شاہ رُخ خان اس کردار کے لیے بیحد موزوں ہیں لہٰذا انہیں اس کردار کو بہترین انداز میں نبھانے کے لیے صرف شاہ رُخ ہی کی خدمات درکار ہیں۔اس سلسلے میں ناصرف ایلین بالی ووڈ میں معاون پروڈیوسر کی تلاش میں ہیں بلکہ وہ بہت جلد شاہ رُخ کو اس کردار کے لیے راضی کرنے کی کوشش بھی کریں گے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.