تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

یوریا کھاد کی کمی ، 2014تک نیا پلانٹ لگانا ضروری ہے، بجارانی

جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی وزیر صنعت وپیداوار میر ہزار خان بجارانی نے کہا ہے کہ مستقبل میں یوریا کھاد کی کمی سے بچنے کے لیے2014 تک ملک میں یوریا کا نیا پلانٹ لگانا ضروری ہے۔ اسلام آباد میں جرمنی کی کھاد بنانے والی کمپنی کے وفد کے ساتھ ملاقات میں وفاقی وزیر صنعت وپیداوار کا کہنا تھا کہ اس وقت یوریا کھاد بنانے والوں کو گیس کی مکمل فراہمی کی جا رہی ہے تاہم موجودہ یوریا کھاد بنانے والے پلانٹ2014 میں ملکی ضرورت کو پورا کرنے کے لئے ناکافی ہیں۔اگر یوریا کی برآمد پر خرچ ہونے والے کثیر زیر مبادلہ کو بچانا ہے تو2014 تک ایک نیا یوریا پلانٹ لگانا انتہائی ضروری ہو گیا ہے۔جرمن کمپنی نے پاکستان میں یوریا پلانٹ لگانے میں دلچسبی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس حوالے سے اپنی تجویز حکومت پاکستان کو فراہم کریں گے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.