29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
جاپانی سفارتکار کاخدمت خلق فاؤنڈیشن کے مختلف شعبہ جات کا دورہ
جنگ نیوز -
کراچی… جاپان کے وائس قونصل برائے سیاسی و معاشی امور TSUYOSHI HIKITA نے خدمت خلق فاؤنڈیشن کے مختلف شعبہ جات سمیت نذیر حسین اسپتال اور اس کے تحت قائم کردہ بلڈ بینک کا دورہ کیااور خدمت خلق فاوٴنڈیشن (کے کے ایف) کے ڈائریکٹر آپریشن محمد عمران سے ملاقات کی ۔ ملاقات کے دوران جاپان کے وائس قونصل برائے سیاسی و معاشی امور نے جاپان کی حکومت کی جانب سے خدمت خلق فاؤنڈیشن کو فراہم کردہ جدید طبی آلات کا جائزہ لیا ۔اس موقع پر محمد عمران نے جاپان کے وائس قونصل برائے سیاسی و معاشی امور کو جاپان کی حکومت کی جانب سے فراہم کردہ طبی آلات کے حوالے مکمل معلوما ت فراہم کیں اور انہیں بتایا کہ خدمت خلق فاؤنڈیشن نے ادارے کو جدید تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کیلئے جاپان سمیت دیگر ممالک کے باہمی تعاون سے تمام تر امداد اور وسائل کو بروئے کا ر لاتے ہوئے انتہائی مختصر وقت میں عوام کو مفت علاج و معالجے اور دیگر سہولیات کو یقینی بنایا ہے اور اس سلسلے میں دکھی انسانیت کی بے لوث خدمت کیلئے جو کار ہائے نمایاں نجام دےئے ہیں اس کی مثال کسی اور فلاحی ادارے میں نہیں ملتی ۔ علاوہ ازیں جاپان کے وائس قونصل برائے سیاسی و معاشی امور نے خدمت خلق فاؤنڈ یشن کی فلاحی سر گرمیوں کو سراہاتے ا سے دکھی انسانیت کی خدمت کیلئے مثبت اور خوش آئند قرار دیا ۔قبل ازیں جاپان کے وائس قونصل برائے سیاسی و معاشی امور جب خدمت خلق فاؤنڈیشن کے فلاحی ادارے پہنچے تو ڈائریکٹر آپریشن خدمت خلق فاؤنڈیشن محمد عمران نے انہیں خوش آمدید کہا۔