29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
آزاد کشمیر میں انتخابات اپنے مقررہ وقت پر ہوں گے،منظوروٹو
جنگ نیوز -
اسلام آباد…وفاقی وزیر امور کشمیر میاں منظوروٹو نے کہاہے کہ آزاد کشمیر میں انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے ،،الیکشن میں امن وامان کو برقرار رکھنے کے لئے رینجرز تعینات کرنے کی درخواست کی جائے گی۔ اسلام آباد میں آزادکشمیر کی سیاسی جماعتوں کے ساتھ انتخابات سے متعلق مشاورتی اجلاس کے بعدمیڈیا سے بات چیت میں میاں منظوروٹوکاکہناتھاکہ الیکشن میں کسی کو دھاندلی کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ پیپلزپارٹی کے ٹکٹ جاری کرنے کی سفارش انتخابات سے متعلق تشکیل دیاجانے والاپارلیمانی بورڈکرے گا، تاہم حتمی فیصلہ پارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری کریں گے۔ میاں منظوروٹونے کہاکہ الیکشن کی تاریخ کااعلان ہونے کے بعدکوئی وفاقی وزیرآزادکشمیرکادورہ نہیں کرے گا۔