تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

بھارتی شہرموہالی میں گرج چمک کے ساتھ بارش

جنگ نیوز -
موہالی…بھارتی شہرموہالی میں گرج چمک کے ساتھ بارش ہو ئی ہے جس سے موسم خوش گوار ہو گیا لیکن یہ خوش گوار موسم کرکٹ کے شائقین کیلئے شدید پریشانی کا باعث بن گیا ہے خاص طورپر موہالی میں موجود ہزاروں کی تعداد میں پاکستانی اور بھارتی شائقین کو تشویش میں مبتلا کر دیا ہے وہ بارش کے مزے لوٹنے کے ساتھ بارش کی وجہ سے میچ کے متاثر ہونے سے بھی پریشان ہیں۔موہالی میں موجود نمائندے کے مطابق موہالیشہر میں گرج چمک کے ساتھ بارش اور گردکاطوفان بھی آیا۔دوسری جانب موہالی اسٹیڈیم کے اسٹاف نے وکٹ کو کورزسے ڈھانپ دیا ہے اور اب تک ہونے والی بارش سے میدان کو شدید نوعیت کا نقصان نہیں پہنچایا ہے کل کا میچ بر وقت شروع کیا جا سکتا ہے۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.