29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
جعفرآباداور نصیرآباد میں4گھنٹوں سے بجلی کی سپلائی معطل
جنگ نیوز -
جعفرآباد ... گڈو پاور ہاؤس کی ٹرانسمیشن لائن میں فنی خرابی کے باعث جعفرآباد، نصیرآباد کے علاقوں کو 4، گھنٹوں سے بجلی کی سپلائی معطل ہوگئی ۔کیسکو ذرائع کے مطابق بجلی کی سپلائی رات 8، بجے سے ان علاقوں کو معطل ہوگئی ہے جس سے نصیرآباد ،جعفرآباد کے متعدد گرڈ اسٹیشن کو بجلی کی سپلائی بند ہونے سے درجنوں علاقوں کو بجلی کی سپلائی بھی معطل ہوگئی ہے ۔شدید گرمی کے باعث عوام کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ،کیسکو ذرائع کے مطابق پڑنے والے فالٹ کو درست کرنے کے لئے ٹیمیں کام کررہی ہیں تاہم فالٹ درست ہونے کے بعد ہی بلوچستان کے علاقوں کو بجلی کی سپلائی بحال کردی جائے گی ۔واضح رہے کہ بلوچستان کے ان علاقوں میں پہلے ہی 18، 20گھنٹوں کی بدترین لوڈشیڈنگ کی جارہی ہے جس سے شہریوں کی زندگی اجیرن بن گئی ہے ۔