تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

موہالی :سیمی فائنل کیلئے اسٹیڈیم کی سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی

جنگ نیوز -
موہالی ... موہالی میں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے ہائی پروفائل میچ کے لیے اسٹیڈیم کی سیکیورٹی انتہائی سخت کردی گئی ہے،پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن کے اسٹیڈیم میں آج کے میچ میں دو وزرائے اعظم اور بہت ساری وی وی آئی شخصیات موجود ہوں گی جن میں سیاست دانوں اور صنعت کاروں کے علاوہ فلم اور شوبز کی مشہور شخصیات شامل ہیں ۔ اس موقع پراسٹیڈیم کی سیکیورٹی کے لیے شاندار انتظامات کیے گئے ہیں۔ شدید دباؤ میں ہونے والے اس میچ کے لیے الیٹ اسپیشل پروٹیکشن گروپ،نیشنل سیکیورٹی گارڈزکے علاوہ اسپیشل ویپن اینڈ ٹیکٹکس ٹیم کو بھی اسٹیڈیم کے اندر اور باہر تعینات کیا جائے گا۔ پنجاب پولیس کی بھاری نفری بھی اس موقع پر موجود ہوگی جبکہ1500 اہلکار چندی گڑھ میں اس ہوٹل کے اندر اور باہر تعینات ہوں گے جس میں پاکستانی ٹیم ٹھہری ہوئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.