29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پاپا جاتے ہی ہٹیں نہ لگائیں ،شاہد آفریدی کو انکی بیٹیوں کا مشورہ
جنگ نیوز -
کراچی ... بوم بوم شاہد آفریدی سے آج شائقین کرکٹ کو بھارت کیخلاف سیمی فائنل میں بڑی اننگز کھیلنے کی امیدیں ہیں ۔ یہی خواہش ان کی ننھی منی بیٹیوں کی بھی ہیں لیکن ان کا شاہد آفریدی کیلئے ایک مشورہ بھی ہے ۔بوم بوم شاہد آفریدی کریز پر آتے ہی چوکوں اورچھکوں کی بھرمار کرنا چاہتے ہیں ،مگران کایہ اندازکبھی کبھی خطرناک ہوجاتا ہے اور شائقین کے دل بھی ٹوٹ جاتے ہیں ۔وسیم اکرم ، عمران خان ، انضمام الحق اور نا جانے کتنے سابق کرکٹرز تھے جو آفریدی کو یہی سمجھاتے رہے کہ بھائی ۔ آرام سے کھیلو،مگر اب تو شاہد آفریدی کی بیٹیوں نے بھی مطالبہ کردیا ہے کہ پاپا ، پلیز شروع میں ٹک ٹک کریں، مار ڈھاڑ بعد میں کرلینا ۔شاہد آفریدی کی بیٹیوں اور ان کے بھتیجوں کی یہی خواہش ہے کہ وہ بھارت کیخلاف سیمی فائنل اور پھر سری لنکا کیخلاف فائنل میں نہ صرف بولنگ، بلکہ بیٹنگ میں بھی اپنے جوہر دکھائیں ۔شاہدآفریدی نے کرکٹ ورلڈ کپ میں اپنی بولنگ سے دھوم تو مچاہی دی ہے ، امید ہے کہ اب وہ ننھی منی کوچز اقصیٰ اور انشال کی باتیں سنیں گے اور بیٹنگ میں بھی کمال کردکھائیں ۔