29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
نارتھ کراچی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق
جنگ نیوز -
نارتھ کراچی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق
کراچی…کراچی کے علاقے نارتھ کراچی میں مسلح افراد کی فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہو گئے ،پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے نارتھ کراچی سیکڑ 11 میں مسلح افراد نے گھر کے باہر بیٹھے افراد پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں زاہد موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ اس کا ساتھی محمد ریس زخمی ہو گیا جو بعد ازاں اسپتال میں زخموں کی تاب نا لاتے ہوئے چل بسا۔ پولیس کے مطابق واقع ذاتی دشمنی کا نتیجہ ہے ۔