29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کوئٹہ :متعدد مقامات پر سیمی فائنل دکھانیکیلئے تیاریاں جاری
جنگ نیوز -
کوئٹہ :متعدد مقامات پر سیمی فائنل دکھانیکیلئے تیاریاں جاری
کوئٹہ…کوئٹہ میں پاکستان اور بھارت کے درمیان سیمی فائنل کو دکھانے کے لیے تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں۔فرنٹئیر کوربلوچستان نے میزان چوک پرشائقین کرکٹ کیلئے بڑی اسکرین نصب کردی۔ ملک کے دیگر شہروں کی طرح کوئٹہ کے شہریوں کو بھی بدھ کو بھارت کے شہرموہالی میں ولڈکپ کرکٹ کے سیمی فائنل میں دو روایتی حریفوں پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونے والے مقابلے کا بڑی بے صبری سے انتظار ہے۔ کوئٹہ کے شہریوں کی دلچسپی کے پیش نظر میزان چوک پر فرنٹئیر کوربلوچستان کی جانب سے ایک بڑی اسکرین نصب کردی گئی ہے جس پر کوئٹہ کے شہری میچ دیکھ سکیں گے جبکہ بوائے اسکاوٹسں ہیڈکواٹر،پولیس لائن ،بولان شاپنگ کمپلیکس اورمری آباد میں درجنوں پلازمہ سکرینز اور پروجیکٹرز کے ذریعے شہری سیمی فائنل دیکھیں گے۔ ان مقامات کے علاوہ کوئٹہ کے مقامی ہوٹل میں بھی شائقین کرکٹ کیلئے بڑی سکرین نصب کردی گئی ہے۔