تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

جعفرآباد: گوٹھ مراد میں چھوٹے سم کینال میں شگاف ، امدادی ٹیمیں طلب

جنگ نیوز -
جعفرآباد: گوٹھ مراد میں چھوٹے سم کینال میں شگاف ، امدادی ٹیمیں طلب

جعفرآباد…جعفرآباد کے علاقے گوٹھ مراد میں چھوٹے سم کینال میں شگاف پڑنے سے امدادی ٹیمیں طلب کرلیں گئیں ۔ذرائع کے مطابق شہر سے گزرنے والی چھوٹے سم کینال میں 14فٹ شگاف پڑ گیا جس سے پانی شہری علاقوں کی طرف بڑھنے لگا۔انتظامیہ نے ہنگامی بنیادوں پر امدادی ٹیمیں طلب کرلیں ۔محمکہ ایر ی گیشن ذرائع کے مطابق شگا ف کینال میں پانی زیادہ چھوڑنے کی وجہ سے پڑا ہے ۔تاہم انتظامیہ نے شگاف کو پر کرنے کے لئے ہنگامی بنیادوں پر کام شروع کردیا ہے ۔شگاف کی وجہ سے سیلاب سے متاثرہ علاقے جعفرآباد کے شہریوں میں مزید خوف وہراس پھیل گیا۔ڈپٹی کمشنر ایوب جعفر کے مطابق شگاف کو پر کرنے کے لئے محکمہ ایری گیشن کے ساتھ بھاری مشینری طلب کرلیں گئیں تاہم اس شگاف سے کوئی نقصان نہیں ہوا ہے ۔تاہم شہری علاقوں کے کچھ حصے زیرآب آئے ہیں ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.