29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
حیدرآباد میں منچلے نوجوان ورلڈ کپ ٹرافی لے کر سڑکوں پر نکل آئے
جنگ نیوز -
حیدرآباد میں منچلے نوجوان ورلڈ کپ ٹرافی لے کر سڑکوں پر نکل آئے
حیدرآباد…پاک بھارت کرکٹ میچ کے جنون اور قومی کرکٹ ٹیم کو سپورٹ کرنے کے لئے حیدرآباد میں منچلے نوجوان ورلڈ کپ ٹرافی لے کر سڑکوں پر نکل آئے اور ریلی نکالی۔ریلی میں بڑی تعداد میں منچلے نوجوان شریک تھے ۔انہوں نے ہاتھوں میں ورلڈ لپ کی ٹرافی پکڑی ہوئی تھی ۔نوجوانوں نے پاکستان اور قومی کرکٹ ٹیم کے لئے پرجوش نعرے لگائے ۔نوجوانوں کو کہنا تھا کہ وہ اپنی ٹیم کو بھرپور سپورت کرتے ہیں اسی وجہ سے انہوں نے ریلی نکلالی ہے ۔