تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

امریکا :متعدد ریاستوں میں سیمی فائنل دکھانے کیلئے خصوصی انتظامات

جنگ نیوز -
ہیوسٹن ... راجہ زاہد اختر خانزادہ ... امریکا کی متعدد ریاستوں میں پاکستان اوربھارت کے درمیان کرکٹ ورلڈ کپ کے سیمی فائنل دکھانے کے لئے انتظامات کئے گئے ہیں،اور متعدد ہال وریسٹورنٹس اس مقصد کے لئے بک کر لئے گئے ہیں،ریاست ٹیکساس کے سب سے بڑے شہر ہیوسٹن میں پاکستانیوں کی ایک بڑی تعداد مقیم ہیں۔جہاں مختلف پروگرامات مرتب کئے گئے ہیں،ہیوسٹن میں ماما گروپ آف آرٹس کی جانب سے کرکٹ میچ بڑی اسکرین پر مفت دکھانے کے ساتھ ساتھ ناشتے کا انتظام کیا گیا ہے ،جبکہ مختلف دیسی سینماؤں بالی ووڈ سینما اور فن ایشیاء تھیٹر میں بھی شائقین کرکٹ کیلئے میچ دکھانے کا اہتمام کیا گیا ہے ،ڈیلس میں فن ایشیا ء تھیٹر کے تحت میچ دکھانے کا انتظام کیا گیا ہے جس کے تمام ٹکٹ فروخت ہوگئے ہیں،اسی طرح امریکی ریاست کولوراڈو کے شہر ڈینور میں بھی کرکٹ شائقین کیلئے خصوصی انتظامات وہاں مقیم پاکستانیوں ملک خالق اعوان ،جنید اعوان ،تفضل اپل اوراختر تجمل اپل نے میچ دکھانے کا اہتمام کیا ہے ،متعدد مقامات پر پاکستانی اور بھارتی ملکرمیچ دیکھیں گے ،جبکہ کسی بھی ناخوشگوار واقعہ کے خطرے کے پیش نظر سیکیورٹی کے انتظامات کئے گئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.