29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پاک بھارت سیمی فائنل،قذافی اسٹیڈیم کے اطراف سیکڑوں پولیس اہلکار تعینات
جنگ نیوز -
لاہور…قذافی اسٹیڈیم لاہور میں پاکستان بھارت میچ دکھائے جانے کے موقع پر قذافی اسٹیڈیم کے اطراف 6سو سے زائد پولیس اہلکار تعینات کئے گئے ہیں جبکہ شہر بھر میں بھی سیکورٹی کو ہائی الرٹ کر دیا گیا ہے۔لاہور میں جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے ایس پی سیکورٹی جواد قمر نے بتایاکہ قذافی اسٹیڈیم میں پاکستان بھارت میچ دکھائے جانے کے موقعہ پر قذافی اسٹیڈیم پر میچ کے موقعہ پر چھ سو سے زائد پولیس اہلکار تعینات ہوں گے،ایس پی سیکورٹی کا کہنا تھاکہ قذافی اسٹیڈیم میں میچ کے دوران 2ایس پیز ،6ڈی ایس پیز اور 12 انسپکٹرز تعینات ہوں گے جبکہ شہر بھر میں 15سو پولیس اہلکار امن و امان کو برقرار رکھنے کے لیے ڈیوٹی سرانجام دیں گے۔