29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کراچی،صدر میں واقع عمارت کی چوتھی منزل میں آتشزدگی
جنگ نیوز -
کراچی…کراچی کے علاقے صدر میں واقع عمارت کی چوتھی منزل پر آگ لگ گئی،جس کو بجھا نے کے لئے 4 فائر ٹینڈرز اور ایک اسنارکل نے حصہ لیا،تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔فائر بریگیڈ حکام کے مطابق صدر کے علاقے میں زیب النسا اسٹریٹ پر واقع رہائشی اور کاروباری عمارت کی چوتھی منزل پر اچانک آگ بھٹرک اٹھی،،جس کی اطلاع ملتے ہی ابتدا میں ایک فائر ٹینڈر کو روانہ کیا گیا،تاہم آگ کی شدت زیادہ ہونے کے باعث مزید فائر ٹینڈرز اور اسنارکل کو طلب کرلیا گیا،فائر بریگیڈ حکام کے مطابق آتشزدگی کے باعث کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے،جبکہ مالی نقصان کا اندازہ لگایا جارہا ہے۔