تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

چیچہ وطنی ،موٹرسائیکل درخت سے ٹکراگئی،میاں بیوی اور بچہ جاں بحق

جنگ نیوز -
چیچہ وطنی … چیچہ وطنی کے علاقے غازی آباد میں موٹر سائیکل درخت سے ٹکرانے سے میاں بیوی اور بیٹے سمیت ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔پولیس کے مطابق گاوٴں29،گیارہ ایل کا رہائشی بشارت مسیح اسکا والد برکت مسیح اور والدہ پروین بی بی موٹر سائیکل پر شہر آرہے تھے کہ چک 26،گیارہ ایل کے قریب موڑ کاٹتے ہوئے اچانک انکی موٹر سائیکل درخت سے ٹکرا کرکھائی میں جاگری،حادثہ کے نتیجہ میں 55سالہ برکت مسیح، 50سالہ پروین بی بی اور30سالہ بشارت مسیح موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے،گشت پر مامور پولیس پارٹی نے انکی نعشیں باہر نکالیں،پولیس کا کہنا ہے کہ بشارت مسیح موٹر سائیکل چلا رہا تھا اور حادثہ تیزرفتاری کے باعث پیش آیا، پولیس نے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال سے ظاہری پوسٹمارٹم کے بعد نعشیں ورثا کے حوالے کردی ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.