تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

وزیراعظم گیلانی قومی ٹیم کی حوصلہ افزائی کیلئے موہالی روانہ

جنگ نیوز -
لاہور…پاکستان اور بھارت میں دوستی بڑھانے کی خاطر موہالی کے کرکٹ گراؤنڈ میں آج ہونے والے معرکے کو دیکھنے کیلئے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی موہالی روانہ ہوگئے ہیں ،وفاقی وزرا اور سینئر سیاست دانوں کا وفد بھی اس خیر سگالی دورے پر ان کے ہمراہ ہے ۔ وزیر اعظم نے بھارت روانگی سے قبل راول پنڈی کی چک لالہ ایئر بیس پر اپنی گفت گو میں کہا کہ دونوں ممالک میں ماحول بہتر بنانے کی کوشش ہورہی ہے ، بھارتی وزیراعظم نے انہیں جو دعوت دی وہ اس پران کے شکر گزار ہیں، وزیراعظم نے کہا کہ وہ قومی ٹیم سے اظہاریکجہتی کے لئے تمام سیاسی جماعتوں کے نمائندے بھی ساتھ لے کر جارہے ہیں ، انہوں نے بتایا کہ بھارتی وزیراعظم سے موقع کی مناسبت سے بات ہوگی،وزیراعظم نے توقع ظاہر کی کہ سیمی فائنل میں اچھی کارکردگی ہوگی اور قوم کو چاہیئے کہ وہ کرکٹ سے لطف اندوز ہو۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.