29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
صوابی انٹرچینج پر خود کش دھماکا،اے ایس آئی سمیت6جاں بحق
جنگ نیوز -
صوابی…صوابی کے علاقے انبار میں انٹرچینج پر پولیس چوکی کے قریب استقبالیہ جلوس کے قریب دھماکا ہوا ہے جس کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق 6افراد جاں بحق ہوگئے۔ ڈی سی او جبار شاہ کے مطابق دھماکا خود کش تھا جس میں مولانا فضل الرحمن کے استبقالیہ جلوس کو نشانہ بنایا گیا تاہم وہ اس جگہ سے گذر چکے تھے۔ دھماکے سے اے ایس آئی سمیت6افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ متعدد زخمی ہیں جنہیں قریبی اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔