تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

سیمی فائنل میچ: سٹے بازوں نے بھارت کو فیورٹ قراردے دیا

جنگ نیوز -
کراچی …پاکستان اور بھارت کے درمیان ہونیوالے سیمی فائنل میچ میں سٹے بازوں نے بھارت کو فیورٹ قرار دیا ہے۔سٹے بازوں کے مطابق ورلڈ کپ سیمی فائنل میچ میں بھارت، پاکستان کے مقابلے میں فیورٹ ہے اور بھارتی ٹیم پر10ہزار لگانے والے کو6 ہزار200 روپے اضافی ملیں گے جبکہ اگر10ہزار روپے پاکستان کی جیت پر لگائے جاتے ہیں تو پیسہ لگانے والے کو13 ہزار800 روپے ملیں گے۔ سٹے بازوں کے مطابق جس ٹیم کے جیتنے کے امکانات زیادہ ہوتے ہیں، اس ٹیم پرسٹہ لگانے والے کو پیسے کم ملتے ہیں جبکہ جس ٹیم کے جیتنے کے امکانات کم ہوتے ہیں اس پر ملنے والی رقم کا حجم زیادہ ہوتا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.