29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
حامد سعید کاظمی کو مزید 14روزہ جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا
جنگ نیوز -
اسلام آباد…حج اسکینڈل کیس میں گرفتار سابق وزیر حامدسعیدکاظمی کوعدالت نے ایف آئی اے کی درخواست پرمزید 14 روزہ جوڈیشل ریمانڈ دیتے ہوئے جیل بھیج دیا ہے۔ ایف آئی اے نے حامدسعید کاظمی کا چودہ روزہ جسمانی ریمانڈ مکمل ہونے پر انہیں آج اسلام آباد کے سینئر سول جج کی عدالت میں پیش کیا اور مزید جسمانی ریمانڈ کی درخواست کی ، عدالت نے مقدمہ کے بعض ضمنی دستاویز موجود نہ ہونے پر انہیں طلب بھی کیا اور بعد میں حامدکاظمی کا جوڈیشل ریمانڈ دیتے ہوئے مقدمہ کی سماعت 13 اپریل تک ملتوی کردی گئی ، آئندہ اس مقدمہ کی سماعت اسپیشل جج سینٹرل راولپنڈی کی عدالت میں ہوگی۔