تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

ورلڈ بینک: سیلاب زدہ علاقوں کیلئے ساڑھے 12کروڑ ڈالر کا قرض منظور

جنگ نیوز -
ورلڈ بینک نے پاکستانی سیلاب زدگان کیلئے حکومت کے ہنگامی مالی امداد پروگرام کے سلسلے میں ساڑھے بارہ کروڑ ڈالر کا قرض منظور کرلیا۔ورلڈ بینک کی طرف سے جاری کردہ پریس ریلز کے مطابق بینک نے پاکستان میں سیلاب زدگان کی امداد کیلئے آٹھ کروڑ10 لاکھ ڈالر0.75 فیصد سروس چارجز چار کروڑ40 لاکھ ڈالر 3.2 فیصدشرح سود پر جاری کیا ہے۔یہ قرض حکومت پاکستان سیلاب زدگان کے لیے"نقصان کا ازالہ"کے منصوبے کے تحت متاثرین کو دیگی۔ منصوبے کے مطابق حکومت پہلے مرحلے میں14 لاکھ خاندانوں کو20 ہزار روپے فی گھرانہ ادا کر چکی ہے اور40 ہزار روپے فی گھرانہ دوسری قسط میں فراہم کئے جائیں گے۔ورلڈ بینک نے امید ظاہر کی ہے کہ اس قرض سے نہ صرف لوگوں کی برائے راست مالی امداد ہو سکے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.