تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پاکستانی کھلاڑیوں کو دیکھ کر ان کی جیت کا یقین ہوگیا، وسیم اکرم

جنگ نیوز -
موہالی …پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم کا کہنا ہے کہ لڑکوں کی باڈی لینگویج دیکھ کر انہیں یقین ہوگیا ہے کہ پاکستان آج سیمی فائنل جیت لے گا۔یہ بات وسیم اکرم نے جیو نیوز کے پروگرام سوپر آئی میں بات کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا کہ موہالی میں عام طور پر وکٹ فاسٹ بولرز کیلئے ساز گار ہوتی ہے، اسی لئے آج کے سیمی فائنل میں بھی وکٹ فاسٹ بولرز کو مدد دے گی، وسیم اکرم نے کہا کہ دو دن پہلے تک وہ بھارت کو فیورٹ قرار دے رہے تھے لیکن اب لگتا ہے کہ پاکستان میچ جیتے گا، انہوں نے کہا کہ سابق بھارتی کھلاڑی سنیل گواسکر اور روی شاستری بھی دونوں ٹیموں کی جیت کے امکانات کو ففٹی ففٹی قرار دے رہے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.