29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
پاک بھارت تاریخی معرکہ: دھونی کا ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
جنگ نیوز -
موہالی …ورلڈ کپ کرکٹ 2011کا سب سے اہم مقابلہ آج پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جارہاہے ۔ موہالی کے پنجاب کرکٹ ایسوسی ایشن گراؤنڈ میں بھارتی کپتان ایم ایس دھونی نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔ ٹاس کے بعد گفتگو کرتے ہوئے بھارتی کپتان نے کہا کہ آج ایک بڑا گیم ہے،لیکن وہ اس سے قبل بھی وہ ایسے حالات سے گزر چکے ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ آج کے میچ کیلئے بھارتی ٹیم میں ا یک تبدیلی کی گئی ہے اور اشون کی جگہ اشیش نہرا کی ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔شاہد آفریدی نے کہا کہ ٹاس سے کوئی بڑا فرق نہیں پڑتا،پچ بیٹنگ کیلئے اچھی ہے، لیکن یہاں اسپنرز کو بھی مدد ملے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ تمام کھلاڑی پرامید ہیں،ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی اور ویسٹ انڈیز کے خلاف کوارٹر فائنل کھیلنے والی ٹیم کو برقرار رکھا گیا ہے۔