تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

صوابی: فضل الرحمن کے جلوس کے قریب خودکش حملہ، ہلاکتوں کی تعداد7ہوگئی

جنگ نیوز -
صوابی...…پشاور اسلام آباد موٹر وے پر صوابی انٹر چینج کے قریب خود کش دھماکے میں دو پولیس اہلکاروں سمیت7افراد جاں بحق اور اٹھارہ زخمی ہو گئے۔ دھماکا اس وقت کیا گیا جب جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے وہاں سے گذرنا تھا۔پولیس حکام کے مطابق جمعیت علمائے اسلام کے کارکن مولانا فضل الرحمن کے استقبال کیلئے صوابی انٹر چینج کے قریب انبار کے مقام پر جمع تھے کہ ایک خود کش حملہ آور نے خود کو دھماکے سے اڑا دیا۔ دھماکا اس قدر شدید تھا کہ چار افراد موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ اکیس زخمیوں کو ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر اسپتال اور باچا خان میڈیکل کمپلیکس صوابی پہنچایا گیا جہاں تین افراد جان کی بازی ہار گئے۔ چار زخمیوں کو لیڈی ریڈنگ اسپتال پشاور منتقل کر دیا گیا ہے جہاں انہیں طبی امداد فراہم کی جا رہی ہے۔ پولیس حکام کے مطابق دھماکے سے چند لمحے قبل خیبر پختونخوا کے سابق وزیر اعلیٰ اکرم خان درانی موقع سے گذرے جبکہ مولانا فضل الرحمن کو بھی اسی مقام سے گذرنا تھا۔مولانا فضل الرحمن نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ وہ خیریت سے ہیں ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.