تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

شیخ رشید اور کشمالہ طارق سمیت مزید 85پاکستانی بھارت پہنچ گئے

جنگ نیوز -
واہگہ.... پاک بھارت سیمی فائنل دیکھنے کیلئے آج صبح85 پاکستانیوں کا ایک اور گروپ واہگہ کے راستے بھارت پہنچ گئے ہیں۔وفد کے شرکا کا کہنا تھا کہ وہ میچ کے دوران قومی ٹیم کا مورال بلند کرتے رہیں گے۔واہگہ بارڈر کے راستے بھارت جانیوالے کرکٹ شائقین میں عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد، رکن قومی اسمبلی کشمالہ طارق اور زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افرادشامل ہیں۔بھارت جانیوالے زیادہ تر پاکستانیوں نے قومی پرچم کے رنگ کی گرین ٹی شرٹس پہن رکھی تھیں۔انہوں نے توقع ظاہر کی کہ پاکستانی کھلاڑی موہالی گراؤنڈ میں سیمی فائنل جیت کر نہ صرف ہیٹ ٹرک کریں گے بلکہ ورلڈ کپ جیت کر لائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.