29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
کراچی: مبینہ پولیس مقابلہ، دو ملزمان اور راہ گیر زخمی
جنگ نیوز -
کراچی...کراچی کے علاقے شیر شاہ پل کے قریب مبینہ پولیس مقابلہ دو ملزمان اور راہگیر سمیت تین افراد زخمی ہو گئے ۔پولیس کے مطابق کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں شیرشاہ پل کے قریب مسلح ملزمان لوگوں سے لوٹ مار کر رہے تھے اس دوران پولیس موقع پر پہنچ گئی جس پر ملزمان نے فائرنگ کر دی ۔جوابی فائرنگ کے نتیجے میں دوملزمان گولی لگنے سے زخمی ہو گئے جبکہ فائرنگ کی زد میں آ کر ایک راہگیربھی زخمی ہو گیا ۔واقعہ کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔