29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
جاپان : سمندری پانی میں تابکاری قانونی سطح سے3 ہزار گنا بڑھ گئی
جنگ نیوز -
ٹوکیو...جاپان کے سمندری پانی میں تابکاری کی سطح،قانونی سطح سے3 ہزار گنا بڑھ گئی ،ٹوکیو الیکٹرک کمپنی کے سربراہ تناؤ کاشکارہوکراسپتال پہنچ گئے۔جاپان میں زیادہ تر انحصار سی فوڈ پر ہوتاہے اورسمندرکے پانی میں تابکار آئیوڈین کی سطح3355 گنا بڑھ گئی ہے۔آبی حیات کوشدیدنقصان پہنچ رہاہے ،جس کے بعد مچھلیاں پکڑنے پر بھی پابندی لگادی گئی،جاپانی محققین کے مطابق بحران سے نکلنے کیلئے مہینے نہیں بلکہ دو سال لگ سکتے ہیں۔جاپانی حکومت اس بحران کو قابومیں کرنے کیلئے دو منصوبے بنارہی ہے۔تباہ شدہ3ری ایکٹرز کوخصوصی فیبرک سے بنے ائیر فٹڈ فلٹرزسے ڈھانپ کرتابکاری کومحدود کیاجائے۔ان سب سے پریشان،ٹوکیو الیکٹرک کمپنی کے سربراہ شدیدتناؤ کاشکارہوگئے،اوربلڈپریشر بڑھنے پراسپتال داخل کرادیاگیا۔