تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

کراچی: سپرہائی وے پر بس اور کار میں تصادم، 4افراد جاں بحق

جنگ نیوز -
کراچی...سپر ہائی وئے پر تیر رفتار بس اور کار میں تصادم4 افراد جان بحق جبکہ6 افراد زخمی ہو گئے ۔سپر ہائی وئے پر تیز رفتار ٹرک بے قابو ہو کر قریب سے گزرنے والی سوزکی وین سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں دو افراد آسو جوکھیو اور پھول جو کھیو موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے جبکہ زخمی ہونیوالے8افراد کو قریبی اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پہنچ کر مزید دو افراد دم توڑ گئے ،زخمی ہونے والوں کو طبی امداد دی جارہی ہے ۔جاں بحق اور زخمی ہونے والوں کا تعلق ٹھٹھہ سے ہے اور تمام افراد حیدر آباد جا رہے تھے ۔تمام زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کو حیدر آباد منتقل کر دیا گیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.