تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

لاہور :پاک فوج کی جانب سے شہدا کیلئے عسکری اعزازات

جنگ نیوز -
لاہور...لاہور میں پاک فوج کی جانب سے شہدا کو عسکری اعزازات دینے کی تقریب ہوئی جس میں89 شہدا اور حاضر سروس آفیسرز کو ایوارڈز دیے گئے۔ایوارڈ دینے کی تقریب کور ایڈیٹوریم میں ہوئی جس میں کور کمانڈر لاہورلیفٹیننٹ جنرل راشد مہمان خصوصی تھے ۔تقریب میں58 شہدا کو تمغہ بسالت دیا گیا جو ان کے لواحقین نے وصول کیے جبکہ31 افسران کو تمغہ امتیاز سے نواز گیا۔تقریب میں جنرل آفیسر کمانڈنگ میجر جنرل عظیم آصف،میجر جنرل ملک ظفر اقبال،ڈائریکٹر جنرل پاکستان رینجرز میجر جنرل محمد نواز کے علاوہ لاہور گیریژن کے افسران اور جوانوں نے بھی شرکت کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.