تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

فیصل آباد:سفاک شخص نے پھوپھی زادبہن ، بھائی کو قتل کرکے لاشیں جلادیں

جنگ نیوز -
فیصل آباد...فیصل آبادمیں ایک شخص نے اپنے پھوپھی زاد بہن اوربھائی کو تشدد کرکے ہلاک کرنے کے بعد لاشوں کو آگ لگادی۔پولیس ذرائع کے واقعہ تھانہ ٹھیکری والا کی حدود میں نواحی علاقے عباس پور میں پیش آیا، ملزم عثمان اپنے تین اور چار سالہ پھوپھی زاد بھائی،بہن کو سوتے میں اٹھا کر قریب ہی واقع دوسری عمارت میں لے گیا اور اینٹوں سے تشدد کرکے ہلاک کرنے کے بعد آگ لگادی ۔ واقعے کے وقت بچوں کے والدین گھر میں موجود نہیں تھے جبکہ گھر میں موجود دیگر افراد سو رہے تھے،پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کی تلاش شروع کردی گئی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.