29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
سیمی فائنل: وہاب ریاض نے سہواگ کو آؤٹ کردیا
جنگ نیوز -
موہالی...پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلے جانیوالے سیمی فائنل اور ورلڈ کپ کے سب سے بڑے میچ میں فاسٹ بولر وہاب ریاض بھارتی بیٹنگ لائن کی کشتی میں پہلا سوراخ کرتے ہوئے ڈینجر مین وریندر سہواگ کو ایل بی ڈبلیو آؤٹ کردیا ، فیصلے کے خلاف سہواگ کی نظرثانی کی اپیل بھی بے سود گئی۔ سہواگ نے 25گیندوں کاسامنا کیا اور 38رنز اسکور کئے۔ ان کی اننگ میں عمرگل کو ایک اوور میں پانچ کرارے چوکے بھی شامل تھے۔ انہوں نے مجموعی طور پر 9چوکے رسید کئے۔ بھارتی ٹیم نے 6اوورز میں ایک وکٹ کے نقصان پر 48رنز اسکور کئے۔