تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

مائیکل کلارک نئے آسٹریلوی کپتان مقرر، وائٹ ٹی 20میں قیادت کرینگے

جنگ نیوز -
سڈنی...آسٹریلوی کرکٹ میں رکی پونٹنگ کا دورختم، کرکٹ آسٹریلیا نے مائیکل کلارک کو ون ڈے اور ٹیسٹ کرکٹ کی کپتانی سونپ دی ہے، وہ بنگلا دیش کے مختصر دورے پر ٹیم کی قیادت کریں گے۔سڈنی میں کرکٹ آسٹریلیا کے ایکٹنگ چیف ایگزیکٹو مائیکل براؤن نے نئے کپتان کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ مائیکل کلارک ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹ میں جبکہ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں کیمرون وائٹ آسٹریلیا کی قیادت کریں گے۔ شین واٹسن تینوں طرز کی کرکٹ میں نائب کپتان ہوں گے۔مائیکل کلارک کا کہنا تھا کہ کپتانی ان کیلئے اعزاز ہے اور وہ بورڈ کے اس اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔مائیکل کلارک آسٹریلیا کے43ویں کپتان ہوں گے۔ بنگلا دیش کے دورے پر تین ون ڈے میچز سے وہ کپتانی کا آغاز کریں گے، سابق کپتان رکی پونٹنگ بھی اسکواڈ کا حصہ ہوں گے جبکہ اسکواڈ میں اسپنر زیویر ڈوہرتی کی واپسی ہوئی ہے۔ٹیم ان کھلاڑیوں پر مشتمل ہوگی، مائیکل کلارک کپتان، شین واٹسن، زیویر ڈوہرتی، کیلم فرگوسن، بریڈ ہیڈن، جان ہیسٹنگز، مائیک ہسی، مچل جانسن، بریٹ لی، ٹم پین، جیمز پیٹن سن، رکی پونٹنگ، اسٹیو اسمتھ اور کیمرن وائٹ۔


متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.