تازہ ترین سرخیاں
 تازہ ترین خبریں 
29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59

پشاور: پاک بھارت سیمی فائنل،شہریوں سے فائرنگ نہ کرنیکی اپیل

جنگ نیوز -
پشاور...پشاور پولیس نے شہریوں سے پاک بھارت میچ کے دوران یا میچ ختم ہونے کے بعد ہوائی فائرنگ نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ایس ایس پی آپریشن پشاور اعجاز خان نے جیو نیوز سے گفتگو میں بتایا کہ شہر میں ہوائی فائرنگ پر پابندی عائد ہے۔پاک بھارت میچ کیلئے شہری خاصے پرجوش ہیں اور میچ کے دوران یا میچ کے اختتام پر ہوائی فائرنگ کر سکتے ہیں تاہم انہوں نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ قیمتی انسانی جانیں بچانے کیلئے ہوائی فائرنگ نہ کی جائے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ کرنیوالوں کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.