29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
ممبئی حملے: پاکستان سے جوڈیشل کمیشن بھارت جائیگا، ڈی جی ایف آئی اے
جنگ نیوز -
اسلام آباد...ڈائریکٹر جنرل ایف آئی اے وسیم احمد نے کہا ہے کہ آئندہ4 سے6ہفتوں میں پاکستان سے جوڈیشل کمیشن بھارت جائیگا جو ممبئی حملوں میں ملوث ملزمان کے بارے معلومات اور شواہد حاصل کریگا۔ ڈی جی ایف آئی اے ان دنوں پاکستانی وفد کے ساتھ بھارت کے دورے پر ہیں اور اس دوران انہوں نے بھارت کی سی بی آئی اور نیشنل انوسٹی گیشن ایجنسیز کے ڈائریکٹرز سے ملاقات کی ہے۔ جیو نیوزسے بات چیت کرتے ہوئے وسیم احمد نے بتایا کہ بھارتی ایجنسیز کے ڈائریکٹرز سے ملاقات میں ہیومن ٹریفکنگ اور جعلی کرنسی کی روک تھام کیلئے انٹیلی جنس انفارمیشنز کے تبادلے پربھی اتفاق کیا گیا ہے۔