29 مئی 2011
وقت اشاعت: 5:59
عوامی ایشوپر حکومتی ارکان ہنگامہ کھڑا کردیتے ہیں، اشرف سوہنا
جنگ نیوز -
لاہور...پیپلزپارٹی کے سابق صوبائی وزیررکن پنجاب اسمبلی اشرف سوہنا نے کہا ہے کہ عوامی ایشوز پر جب بھی بات کی جاتی ہے حکومتی ارکان ہنگامہ آرائی شروع کردیتے ہیں۔پنجاب اسمبلی کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اشرف سوہنا کا کہنا تھا کہ کسی بھی ایوان کی تاریخ میں یہ پہلا اور انوکھا واقعہ ہوگا کہ جہاں حکومتی ارکان ایوان کی کارروائی چلنے نہیں دیتے۔انہوں نے کہا کہ شیخ علاؤالدین نے جس خاتون رکن سے بدتمیزی کی ان سے معافی مانگیں، اگر ان کیخلاف کارروائی نہیں کی گئی تو اس کا مطلب یہی ہو گا کہ انہیں اسپیکر، ن لیگ اور دیگر ارکان کی حمایت حاصل ہے۔